24 فروری ، 2014
دبئی…انڈر19ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی ۔پیر کو کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3وکٹ سے شکست دی ۔میچ میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے گراوٴنڈمیں جشن منایا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔دریں اثناء دوسراسیمی فائنل میچ کل (منگل کو) جنوبی افریقہ اورآسٹریلیاکے درمیان ہوگا ۔انڈر19ورلڈکپ کافائنل میچ یکم مارچ کودبئی میں کھیلاجائیگا۔