08 اپریل ، 2012
اسلام آباد… پاکستان میں ایک سال کے دوران سی این جی کی قیمت میں اوسطا 47فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ، جس سے ملک بھر میں فی کلو سی این جی ایک سال میں 26روپے37پیسے مہنگی ہوئی ۔ پاکستان بیورو آف شماریات کی طرف سے سی این جی کی قیمتوں پر مرتب کی گئی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں سی این جی اوسطا 47.18فیصد مہنگی ہوئی ،پاکستان بیورو آف شماریات نے 5اپریل تک ملک بھرکے 16شہروں سے سی این جی کی قیمتوں کا جائزہ لیا جس کے مطابق ملک میں سی این جی کی فی کلو اوسط قیمت 82.26روپے ہے، گزشتہ سال اپریل میں فی کلو سی این جی کی اوسط قیمت 55.89روپے تھی ، پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق 5اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک راولپنڈی اسلام آبادکوئٹہ اور بنوں میں فی کلو سی این جی 86.75روپے میں فروخت ہوئی، سرگودھا میں فی کلو سی این جی 88.70روپیپشاور میں 86.90روپے اورسیالکوٹ میں80.98روپے میں فروخت ہوئی،:لاڑکانہ ،سکھر حیدرآبادکراچی، بہاولپور،ملتان گجرانوالہ اور فیصل آباد میں فی کلو سی این جی 79.20روپے میں فروخت ہوئی ،لاہور میں فی کلو سی این 79.03روپے میں فروخت کی گئی۔