پاکستان
08 اپریل ، 2012

رواں سال کے پہلے3ماہ:712ملزم گرفتار کئے،لاہور پولیس

لاہور … کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور احمد رضا طاہر کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران مختلف سنگین جرائم میں ملوث 231 گروہوں کا قلع قمع کردیا، اس دوران 712 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 13 کروڑ 25 لاکھ روپے بھی برآمد کئے۔ ان ملزمان کے خلاف ایک ہزار 287 مقدمات درج تھے۔3 ماہ کے دوران 10 سے زائد اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران بڑی تعداد میں ملزمان گرفتار کر کے 1264 مقدمات درج کئے گئے۔ سی سی پی او کے مطابق اس عرصہ کے دوران 2364 منشیات فروش اور 411 قمار بازبھی پکڑے گئے۔

مزید خبریں :