08 اپریل ، 2012
ساہیوال … ساہیوال میں عارف والا روڈ پر مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ ساہیوال میں عارف والا روڈ پر چک 14 نائن ایل کے قریب ایک مسافر بس ٹرک کو کراس کرتے ہوئے ٹرک پر لوڈ لکڑیوں سے ٹکرا گئی۔ لکڑیاں لگنے سے بس میں بیٹھے کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ 2 مسافر شاہد اور ممتاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔