پاکستان
08 اپریل ، 2012

سینٹرل جیل پشاور سے معمولی جرائم میں ملوث 22 کم عمر قیدی رہا

پشاور … سینٹرل جیل پشاور سے معمولی مقدمات میں ملوث 22 کم عمر بچوں کو رہا کردیا گیا۔ کم عمر بچوں کی رہائی ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج شہبر خان کے سینٹرل جیل پشاور کے دورے کے موقع پر عمل میں آئی۔ انہوں نے بچوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کی اور 22 بچوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔ رہائی پانے والے زیادہ تر کم عمرقیدی بچے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے، جو قانونی امداد نہ ملنے پر سزا کاٹ رہے تھے۔

مزید خبریں :