08 اپریل ، 2012
اسلام آباد … امریکا نے سانحہ گیاری پر دکھ اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاموں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں برفانی تودے تلے پاکستانی فوجیوں کے دب جانے کے واقعے پر گہری تشویش اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ملبے تلے دبے فوجیوں کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔