کھیل
08 اپریل ، 2012

لاہور میں جلد غیرملکی کاوٴنٹیز اور کلبز کو میچز کی دعوت دوں گا، علیم ڈار

لاہور میں جلد غیرملکی کاوٴنٹیز اور کلبز کو میچز کی دعوت دوں گا، علیم ڈار

لاہور … آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل دنیا کے بہترین کرکٹ امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کیلئے وہ جلد لاہور میں مختلف ممالک کی کاوٴنٹیز اور کلبوں کو میچز کھیلنے کیلئے مدعو کریں گے۔ جوہر ٹاوٴن لاہور کے محمد علی جوہر اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں علیم ڈار کا کہنا تھا کہ وہ اس کرکٹ گراوٴنڈ کو عالمی معیار کی تربیت گاہ بنا ئیں گے اور اس سے مقامی افراد اور پورے شہر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ علیم ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس آنا چاہئے اس کیلئے وہ خود بھی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہر کرکٹ کمپلیکس میں امپائرنگ کورس کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔

مزید خبریں :