08 اپریل ، 2012
لاہور … عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نیٹو کی سپلائی لائن بحال ہونے والی ہے، اندر سب نے دستخط کر دیئے، باہر آ کر کچھ اور بیان دیتے ہیں، نیٹو سپلائی لائن کھل گئی تو خود کش حملے شروع ہوجائیں گے۔ لاہور کے علاقے بھگت پورہ میں سابق یونین کونسل ناظم منذر عظیم کی عوامی مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر خطاب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو کی سپلائی لائن کھل گئی تو خود کش دھماکے دوبارہ شروع ہوجائیں گے اور سب سے زیادہ نقصان پنجاب کا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے دورہ بھارت کو اس طرح پیش کیا جارہا ہے جیسے تمام مسائل حل ہوگئے ہوں، امریکا بھارت جاکر پاکستانیوں کے سر کی قیمت لگا رہا ہے اور پانی بند کرکے اسے ایتھوپیا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔