09 اپریل ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن اردو چوک پر پیپلز پارٹی کے تین کارکنان کے قتل کا مقدمہ تین دن بعد درج کر لیا گیا ہے۔سب ڈویڑنل پولیس آفیسر طارق ملک کے مطابق جمعہ کے روزاورنگی ٹاوٴن اردو چوک میں فائرنگ سے جاں بحق پیپلز پارٹی کے کارکنان عمرحیات، نفیس عرف منو اور فرحان علی کے قتل کا مقدمہ 8نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کا نمبر 121/12 ہے جو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔