پاکستان
09 اپریل ، 2012

سیاچن میں برفباری، بالائی علاقوں میںآ ندھی اور بارش کا امکان

سیاچن میں برفباری، بالائی علاقوں میںآ ندھی اور بارش کا امکان

اسلام آباد… مغرب سے آنے والی ہوائیں آج شام بالائی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی، اسکی وجہ سے بالائی علاقوں میں آندھی آنے اور بارش ہونے کے ساتھ سیاچن گلیشیئر والے علاقے میں کل سے برف باری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں اور سیاچن میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ان علاقوں کے انتہائی بلند مقامات پر منگل اور بدھ کو برف باری متوقع ہے، بالائی علاقوں میں آج شب سے بدھ تک تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، اس دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔

مزید خبریں :