09 اپریل ، 2012
لاہور… توانائی کے بحران کا حل نکالنے کے لئے دوسری انرجی کانفرنس وزیراعظم گیلانی کی صدارت میں لاہور میں ہو رہی ہے۔ چاروں صوبوں کے وزراء اعلٰی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم، وفاقی وزرا اور توانائی کے ماہرین کانفرنس میں شریک ہیں۔توانائی بحران کے سلسلے میں پہلی انرجی کانفرنس 2010 ء میں ہوئی تھی جس میں توانائی کے متبادل ذرائع پیدا کرنے اور دو ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت کی سفارش کی گئی تھی۔ آج کی کانفرنس میں سرکلر ڈیٹ کا خاتمہ، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے سے کٹوتی کی تجاویز پر غور ہو گا۔ تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کرنے اور آرائشی و غیر ضروری لائٹس کی حوصلہ شکنی کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر میں ائرکنڈیشنرز کا استعمال کم کرنے اور صنعتی و کمرشل پلازوں میں بھی بجلی کا کوٹہ سسٹم رائج کرنے پر غور کیا جائے گا۔