پاکستان
09 اپریل ، 2012

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل آئی جی کو توہین عدالت کا نوٹس

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل آئی جی کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے جعلی ادویہ اسکینڈل کیس میں اپنے حکم کے برخلاف ادویہ ساز ادارے کے نو افراد کی گرفتاریوں پر ایڈیشنل آئی جی پولیس اسلم ترین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔ جسٹس تصدق جیلانی اور جسٹس ثاقب نثار پر متشمل بنچ نے ادویہ اسکینڈل کیس کی سماعت کی ، ادویہ ساز ادارے کے وکیل خالد رانجھا نے بتایاکہ سپریم کورٹ نے 30 جنوری کو پولیس کو گرفتاریاں نہ کرنے کا حکم دیا تھا، اس کے باوجود لاہور کے تھانہ شادمان کی پولیس نے نو افراد کو گرفتار کرلیا جو تحقیقات میں تعاون کیلئے کراچی سے آئے تھے ، عدالت کے پوچھنے پر متعلقہ ایس ایچ او نے کہاکہ اسے عدالتی حکم کا علم تھا لیکن ان افراد کو ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر گرفتار کرنا پڑا تھا، عدالت نے تمام گرفتار افراد کو کل لاہور میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ ایڈیشنل آئی جی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی سنایا، عدالت نے حکومت پنجاب سے تین دن میں تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :