09 اپریل ، 2012
لاہور… جماعت اسلامی نے مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور میں مظاہرہ کیا اور اکبر چوک میں دھرنا دیا۔ جماعت اسلامی کے مظاہرے اور دھرنے کی قیادت جماعت کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔ میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری اجمیر شریف جا کر حاضریاں دے رہے ہیں غریب عوام کے پاس آکر ان کی بات کیوں نہیں سنتے۔ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سول نافرمانی کی ایسی تحریک چلے گی جسے کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہو گا۔