16 مئی ، 2014
لاہور…پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز 2ٹیسٹ اور 3ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ 6اگست سے گال دوسرا 14اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے 23اگست کو ہمبن توتا میں ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے 27اگست کو پالی کلے اور تیسرا ون ڈے 30اگست کو کولمبو میں ہوگا۔