پاکستان
10 اپریل ، 2012

بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود، سندھ و بلوچستان میں شدید گرمی

بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود، سندھ و بلوچستان میں شدید گرمی

اسلام آباد… محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں موسم ابر آلود جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ نوابشاہ اور چھور میں گذشتہ روز درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم ہے اور درجہ حرارت 40ڈگری سے بڑھ گیا ہے۔ ادھر پنجاب اوربلوچستان میں بھی موسم گرم ہے۔ گلگت بلتستان کے زیادہ تر اضلاع ،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسم ابر آلود ہے، مظفرآباد اور گرد نواح میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے، گزشتہ روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ اور چھور میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آبادمیں 34 ،پشاور35 ، راولپنڈی35، لاہور37، کراچی36رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :