پاکستان
10 اپریل ، 2012

گلگت میں کرفیو کا آٹھواں روز، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

گلگت میں کرفیو کا آٹھواں روز، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

گلگت … گلگت میں گذشتہ منگل کو پیش آنیوالے پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کے باعث تا حال کرفیو نافذ ہے اور علاقے میں آج آٹھویں روز بھی موبائل فون سروس بند ہے۔ گلگت میں گذشتہ روز کرفیو میں دوسری بارنرمی کی گئی تھی، 3گھنٹے کے وقفے کے دوران لوگوں نے ضروریات زندگی کی اشیا خرید یں ۔ شہر میں پولیس اور فوج کا گشت اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ نجی اور سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو کرفیو پاس جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس مسلسل آٹھویں دن بھی بند ہے کرفیو نافذ ہونیکی وجہ سے غذر میں پٹرولیم مصنوعات،ادویات ،کھانے پینے کی اشیا اور گندم کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :