10 اپریل ، 2012
لاہور… سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک احدکی صاحبزادی عائشہ احدنے مسلم لیگ ن کے ایم این اے حمزہ شہبازسمیت 8 افرادکے خلاف قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقامی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکردی۔ لاہورکی سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست میں حمزہ شہباز ، عمران یوسف اور 6 دیگر افراد کو فریق بنایا گیا ہے،عائشہ احد کے وکیل آفتاب باجوہ کے مطابق حمزہ شہبازشریف، عمران دیگر6 افراد نے 6 اپریل کو عائشہ احد گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ پولیس حکام کو حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، عدالت نے متعلقہ پولیس کو 18 اپریل کے لئے نوٹس جاری کردیا۔