10 اپریل ، 2012
فیصل آباد… ٹیکسٹائل مصنوعات کی آڑ میں برطانیہ منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں فیصل آباد کے ٹیکسٹائل مل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے ایم جی جی ٹیکسٹائل مل سے فروری کے پہلے ہفتہ میں برطانوی شہر یارک شائر ایک کنٹینر بھیجا گیا تھا، جہاں کنٹینرسے تلاشی کے دوران 250 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی اطلاع برطانوی پولیس نے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس کو دی۔ جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے تحقیقات شروع کرکے مل مالک عبداللطیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور عبداللطیف کی تلاش شروع کردی ہے۔