10 اپریل ، 2012
سیالکوٹ … سیالکوٹ میں دیرینہ دشمنی پردوگرپوں میں فائرنگ کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق سیالکوٹ کینٹ کے علاقے بوتھ میں پرانی دشمنی کی بنا پر گجر گروپ اور ملک گروپ کے درمیان آج صبح پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ملک گروپ کے 3 افراد اور ایک راہگیر شامل ہیں، جبکہ گجر برادری کے افراد واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملک برادری اور گجر برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی چل رہی ہے، مرنے والوں میں ڈاکٹرافتخار اور اس کے بھائی کو گجر برادری کے دو افراد کے قتل کے الزام میں چند ماہ قبل گرفتار بھی کیا گیا تھا جو بعد میں ضمانت پر رہا ہوگئے، تاہم آج گجر برادری کے مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنادیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔