12 اپریل ، 2012
اسلام آباد… ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابرآلودجبکہ سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں کالام ،مالم جبہ اور میاندم میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد موسم ابر آلود ہے،آزادکشمیر کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،،ہزارہ ڈویژن میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ،گلگت بلتستان کے بیشترعلاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور دادو میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 44،تربت اور حیدر آباد میں43،سبی ،لاڑکانہ اور سکھر میں42،کراچی اور گوادر میں 38،لاہور میں 34اسلام آباد اور پشاور میں 32اور کوئٹہ میں 29 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔