پاکستان
12 اپریل ، 2012

شیری رحمن کو وفاقی وزیرکادرجہ دے دیاگیا

شیری رحمن کو وفاقی وزیرکادرجہ دے دیاگیا

اسلام آباد… وزیراعظم نے امریکا میں تعینات پاکستان کی سفیر شیری رحمان کووفاقی وزیر کا درجہ دیدیا ہے ۔ شیری رحمان کو وفاقی وزیرکا درجہ دینے سے متعلق فیصلے کا کابینہ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان کو گذشتہ سال 23نومبر کو امریکا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ امریکا میں تعیناتی سے قبل شیری رحمان قومی اسمبلی کی رکن، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی چیئرپرسن اور قومی سلامتی کمیٹی کی رکن بھی تھیں۔ امریکا میں ان کی تقرری حسین حقانی کے استعفی کے بعد عمل میں آئی تھی اس سے قبل کسی سفیر کو وفاقی وزیر کا درجہ نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :