12 اپریل ، 2012
اسلام آباد… چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چودھری کو آج چیمبر میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اس تقریر کا متن پیش کیا جارہا ہے جو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کی گئی تھی بلاول بھٹو زرداری نے تین اپریل کو نوڈیرو میں بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹوکو عدالتی سزا اور سپریم کورٹ میں زیرسماعت صدارتی ریفرنس سے متعلق تنقیدی ریمارکس دیئے تھے، عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس افتخارچودھری نے اسکا نوٹس لیتے ہوئے تقریر کا متن طلب کیا تھا، امکان ہے کہ تقریر کا متن آج چیف جسٹس کو چیمبر میں ملاحظے کیلئے پیش کیا جائے گا۔