12 اپریل ، 2012
اسکردو… سیاچن گلیشر کے گیاری سیکٹر میں امدادی کام تیز کرنے کے لئے افرادی قوت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ شدید سردی اور برفباری کے باعث امدادی کام میں مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے ۔ سیاچن گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبے فوجی جوانوں کو نکالنے کیلئے جاری امدادی کام تیز کرنے کیلئے افرادی قوت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس وقت 500 سے زائد فوجی اور سولین جوان کدال اور بیلچوں کے ذریعے کھدائی کر رہے۔ ہیوی مشینوں سے بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے جہاں ابتک 500 مٹر طویل ٹریک بنایا جبکہ مخالف سمت سے بھی متوازی ٹریک پر کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے کے لئے آج شام تک پروازیں ممکن ہو سکتی ہیں۔