پاکستان
12 اپریل ، 2012

بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا

بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا

کراچی… ملیر جیل سے رہا ہونے بون میرو کینسر کے مرض میں مبتلاء ہندوستانی ماہی گیر سامن لکمن نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اسے مناسب دیکھ بھال کے ساتھ رکھنے کے بعد سات ماہ کی قید کے بعد ہی رہا کیا جارہا ہے۔ بون میرو کینسر میں مبتلاء ہونے کے باوجود ماہی گیری پر مجبور سامن لکمن پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں گزشتہ سات ماہ سے قید تھا ،جسے رہائی کے بعد بذریعہ ہوائی جہاز بھارت روانہ کیا جائے گا۔جیل سپرٹنڈنٹ ملیرنذیر حسین کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 26 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جارہا جن میں سے25 ماہی گیروں کو رہا کرکے بس کے ذریعے واہگہ روانہ کیا جائے گا جبکہ سامن لکمن کو کل بزریعہ ہوائی جہاز روانہ کیا جائے گا۔سپرٹنڈنٹ جیل ملیر نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ابھی بھی 423بھارتی ماہی گیر قیدی موجود ہیں،جن میں سے50 بھارتی قیدی انڈر ٹرائل ہیں جبکہ 206 کو سزا ہوچکی ہے،بقیہ 167 بھارتی ماہی گیروں کی سزا مکمل ہوچکی ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے انکی دستاویزات اور کلیرنس کا انتظار ہے۔

مزید خبریں :