پاکستان
23 جنوری ، 2012

انتخابی فہرستیں فروری میں نہیں،مئی میں مکمل ہوسکیں گی،الیکشن کمیشن

انتخابی فہرستیں فروری میں نہیں،مئی میں مکمل ہوسکیں گی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد… چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی تیاری سے متعلق سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی 23 فروری کی مہلت سے معذرت کرلی ہے،انہوں نے کہاہے کہ کسی ادارے کی دوسرے میں مداخلت، انارکی کا باعث بن سکتی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد میں ووٹر لسٹوں کی تیاری اور انتخابی اصلاحات سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماء بھی شریک ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ووٹر لسٹیں مئی میں مکمل ہوں گی، تاخیرکی 2 رپورٹس سپریم کورٹ کو دے دی ہیں، انہوں نے کہاکہ آئین نے تمام اداروں کو اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے کام کرنے کا حق دیاہے، الیکشن کمیشن کو اپنے دائرہ اختیارمیں کام کرنے دیناچاہیئے، انہوں نے کہاکہ ووٹر لسٹوں کی تیاری میں تمام آئینی مراحل کو مکمل نہ کرنا، آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

مزید خبریں :