پاکستان
23 جنوری ، 2012

شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے،5 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے،5  افراد ہلاک

میرانشاہ… شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دو میزائل حملوں میں پانچ افرادمارے گئے۔ ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقے محمد خیل اور دیگان میں کئے گئے دومیزائل حملوں میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایاگیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور مکان اور گاڑی مکمل تباہ ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دونوں حملوں میں 5افرادہلاک ہوگئے ہیں۔حملے کے بعد بھی علاقہ محمد خیل اور دیگان میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہی۔

مزید خبریں :