پاکستان
19 جولائی ، 2014

متاثرین کے معاملے پر عمران خان اور جنرل راحیل شریف کا رابطہ

متاثرین کے معاملے پر عمران خان اور جنرل راحیل شریف کا رابطہ

اسلام آباد........خیبر پختونخوا کے وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کے معاملے پر عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان رابطہ ہواہے، بنوں جانے کے لیے 17 غیر سرکاری تنظیموں کو این او سی جاری کیا جائے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک صوبائی حکومت کو ایک پیسہ جاری نہیں کیا ، این جی اوز شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 27 ملین ڈالرز کی امداد لے کر جائیں گی۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سیکریٹری اطلاعات عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی امدادی اداروں کو متاثرین تک رسائی نہ دی گئی تو سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ن لیگ آئی ڈی پیز کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے عملی اقدامات کرے، آزادی مارچ کے لیے انتظامات مکمل ہیں،جلسے کے مقام کا فیصلہ مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :