17 اپریل ، 2012
سکھر . . . .سکھر میں نامعلوم افراد نوجوان پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔متاثرہ نوجوان کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق محمد راحیل گوپانگ نیوپنڈ میں اپنی دکان سے گھر جارہا تھا کہ نیو پنڈ برج کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے اس پر تیزاب پھینک دیاجس سے اس کی کمر کا حصہ جھلس گیا۔تیزاب پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے۔متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ اس پر تیزاب محلے کے ہی دو افراد نے پھینکا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔