17 اپریل ، 2012
لاہور. . . لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں باپ کا قتل کروانے والابیٹا گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سی آئی ملک لیاقت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ملزم عدیل نے جائیداد کی خاطر اپنے والد ملک بشیرکوایک ماہ قبل قتل کروایا تھا۔پولیس نے کیس کی چھان بین کے دوران ملزم عدیل اور کرائے کے قاتل راحیل کو بھی گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔