17 اپریل ، 2012
کراچی .. . . .کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاجبکہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔کورنگی زمان ٹاوٴن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے بس ڈرائیورشیر علی کو ہلاک کردیا۔اس سے قبل سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر واقع الاصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے یار محمد نامی شخص ہلاک ہوا۔ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینماء کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق کریم آباد کے علاقے میں مینا بازار کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے صغیر نامی شخص کو قتل کردیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔اس کے علاوہ بلدیہ ٹاوٴن،لی مارکیٹ ، لیاری اور غریب آباد میں بھی پرتشدد واقعات میں دو بچیوں اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔