17 اپریل ، 2012
گلگت … گلگت میں شام6 بجے تک کے لئے کرفیو میں وقفہ ہے اور اس دوران چادر اوڑھنے اور دو سے زائد افراد کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی رہے گی۔ تین اپریل کو سانحہ چلاس کے خلاف گلگت میں پر تشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ کرفیو میں وقفے کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے پاک فوج کے اہلکاروں کا شہر میں گشت جاری ہے۔۔ گزشتہ روز آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کے مطابق سانحہ چلاس میں ملوث مرکزی ملزم مزمل شاہ سمیت 6 افرادکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔