پاکستان
17 اپریل ، 2012

بہاول پور ، فائرنگ سے خاتون ٹیچر دو بچیوں سمیت ہلاک

بہاول پور ، فائرنگ سے خاتون ٹیچر دو بچیوں سمیت ہلاک

بہاول پور … بہاول پور کے علاقے محلہ حسن پورہ میں رہائش پزیر خاتون ٹیچر اور اس کی 2کمسن بچیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیاگیا ہے۔ 35سالہ آسیہ بی بی دو بیٹیوں کے ساتھ محلہ حسن پورہ میں کرایے کے مکان میں رہائش پریز تھی۔ اس کا شوہر نشہ کرتا تھا اور بے روزگار تھا۔مبینہ طور پر شوہر نے ہی گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے بیوی اور دونوں بچیوں کو قتل کردیا اور خود فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :