17 اپریل ، 2012
پارہ چنار… کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 3ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے تورنزوان میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 6شدت پسند ہلاک ہوگئے اور شدت پسندوں کے پہاڑوں پر قائم 3مورچے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔