پاکستان
18 اپریل ، 2012

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد کمیشن میں بیان ریکارڈ کرا دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایبٹ آباد کمیشن میں بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آباد … وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے ایبٹ آباد کمیشن میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کمیشن کو ایبٹ آباد واقعے سے متعلق سرکاری اطلاعات اور سیکیورٹی حکمت عملی پر بریف کیا۔ کمیشن نے ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا۔

مزید خبریں :