پاکستان
18 اپریل ، 2012

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ و پر تشدد واقعات، 9 افراد ہلاک

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ و پر تشدد واقعات، 9 افراد ہلاک

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہنارتھ ناظم آباد میں چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے چائے کے ہوٹل کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہوٹل کا ملزم اور ایک گاہک زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ عینی شاہدین نے جیو نیوزکوبتایا کہ حملہ آور گلی میں داخل ہوئے اور انہوں نے موٹر سائیکل سے اترتے ہی فائرنگ کی اور روانہ ہونے کیلئے مڑگئے، لیکن جب انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ہوٹل کے ملازم کو اٹھتے دیکھا تو پلٹ کر اس پر دوبارہ فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق عائشہ منزل کے علاقے میں گوشت مارکیٹ کے قریب نامعلوم کار سوار ایک شخص کی بوری بند لاش جبکہ نارتھ ناظم آباد میں واقع میمن کمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد 2 لاشیں پھینک کر فرارہو گئے۔ ہاکس بے کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو زخمی کر دیا گیاجن میں سے 45 سالہ خاتون دوران علاج جاں بحق ہو گئی۔ سائٹ کے علاقے گل بائی میں ایک فیکٹری میں نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈنڈوں کے وار کر کے چوکیدار کو قتل کر دیا۔

مزید خبریں :