پاکستان
18 اپریل ، 2012

سیاچن سے پاک فوج کی واپسی یکطرفہ نہیں ہونی چاہئے ،عمران خان

سیاچن سے پاک فوج کی واپسی یکطرفہ نہیں ہونی چاہئے ،عمران خان

لاہور … پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاچن سے پاک فوج کی واپسی یکطرفہ نہیں ہونی چاہئے، بھارت بھی اپنی فوج واپس بلائے۔ اینگرو کے سابق صدر اور پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین اسد عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان 1984ء کے معاہدے کے تحت سیاچن سے فوجیں واپس بلائیں ، پاک فوج کو یکطرفہ طور پر واپس نہیں بلانا چاہئے۔ عمران خان نے کہا حکومت نے احکامات پر عمل نہ کر کے سپریم کورٹ کو بلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جن کا پیشہ سیاست نہیں، ان کی پارٹی جلد مالیاتی اور زرعی پالیسیاں لائے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کوئٹہ میں بہت بڑا جلسہ ہوگا اور وہ بلٹ پروف ڈائس کے بغیر خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :