18 اپریل ، 2012
اسلام آباد … پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں نیوی کی طرف سے بلوچستان میں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم ہاوٴس میں نیول چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے وزیراعظم کو نیوی کی آئندہ سالانہ پاوٴسنگ آوٴٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کرلیا۔