پاکستان
18 اپریل ، 2012

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینگے، سی سی پی او لاہور

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینگے، سی سی پی او لاہور

لاہور … سی سی پی او لاہور ملک احمد رضا طاہر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر انہیں وی وی آئی پی سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ جیو نیوز سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ا س بار سری لنکن ٹیم پر 3 سالہ قبل ہونیوالے حملے کا واقعہ نہیں دہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو نہ صرف ہوٹل یا اسٹیڈیم بلکہ وہ جس جگہ پر بھی جانا چاہیں گے انہیں سیکیورٹی مہیا کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے آفیشلز یہاں کا دورہ بھی کر کے گئے تھے جو سیکیورٹی سے بالکل مطمئن ہیں۔

مزید خبریں :