پاکستان
18 اپریل ، 2012

اسٹیل ملز کے ریٹائر ڈائریکٹرز کو روزانہ اجرت پر رکھا جارہا ہے، اقبال محمدعلی

اسٹیل ملز کے ریٹائر ڈائریکٹرز کو روزانہ اجرت پر رکھا جارہا ہے، اقبال محمدعلی

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیداوار کے چیئرمین اقبال محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائر ہونے والے ڈائریکٹرز کو2200 روپے روزانہ اجرت پر رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنی صدارت میں ہونیوالے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیداوار کے اجلاس میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز میں ڈیلی ویجز پر رکھے جانے والے ریٹائرڈ ملازمین کی فہرست وہ اگلے اجلاس میں پیش کریں گے۔ اجلاس کو پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :