پاکستان
18 اپریل ، 2012

عظمیٰ ایوب زیادتی کیس، ملزموں کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا حکم

عظمیٰ ایوب زیادتی کیس، ملزموں کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا حکم

پشاور … پشاور ہائی کورٹ نے کرک کی عظمیٰ ایوب زیادتی کیس میں تمام ملزمان اور خود عظمیٰ ایوب کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد اور سیٹھ وقار پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عظمیٰ ایوب زیادتی کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار ملزم شکیل کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ عظمیٰ ایوب تفتیش کے بعد بھی اپنے موٴقف پر قائم ہے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ تمام ملزمان اور عظمیٰ ایوب کے بھی سائنس ایجنسی سے پولی گرافک ٹیسٹ کرائے جائیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کو اس کیس میں جاسوس بھی استعمال کرنے کی ضرورت پڑی تو اس آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :