پاکستان
17 اکتوبر ، 2014

خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی دی،حیدر عباس رضوی

خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی دی،حیدر عباس رضوی

کراچی....... متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ سندھ میں آگ بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے، خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی دی، وہ اپنا بیان واپس لیں اور معافی مانگیں،رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت اور تعصب کی بات کرنا گالی ہے، جھگیوں میں رہنے والوں کےلیےپناہ گزین کا لفظ ہے ، ہم پاکستان میں مہاجر ہیں ، پناہ گزین نہیں، اسلام میں مہاجروں کو اہم مقام دیا گیا ہے، اپنا گھربارچھوڑکرپاکستان آنےوالوں کوگالی دی جارہی ہے، ہم اپنی خوشی سےقربانیاں دےکرپاکستان آئےتھے، خورشیدشاہ کون ہوتے ہیں کہنے والےکہ مہاجروں کویہاں رہنےدینگے، ہم متروکہ سندھ کے مالک ہیں،جس پر وڈیرو اور جاگیرداروں نے قبضہ کررکھا ہے،ہم ان سے کہتے ہیں کہ وہ متروکہ سندھ کا قبضہ خالی کردیں،اردو بولنے والے بانیان پاکستان ہیں، انھوں نے بیس لاکھ جانوں کا نذرانہ دیگر برصغیر کے مسلمانوں کے لیے خطہ وطن حاصل کیا،اور اسکے بعد ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت سنت رسولﷺ کے مطابق ہجرت کی سعادت حاصل کی،دوسری جانب پاکستان کے دوسرے علاقوں سمیت سندھ سے بڑی تعداد میں ہندووں سمیت دیگر غیر مسلم ہندوستان چلے گئے،لہذا جو غیرمسلم سندھ میں اپنی متروکہ املاک اور جگہیں چھوڑ گئے اسکے مالک ہندوستان آنے والے مسلمان مہاجرین ہیں، اسی طرح یہاں سے جانے والے ہندو اور غیر مسلم وہاں مسلمانوں کی چھوڑی ہوئی جائیدادوں اور املاک سمیت دیگر اثاثوں کے مالک بنائے گئے۔اسلئے ہم چاہتے ہیں کہ جو ہمارا حق ہے وہ ہمیں یہیں دیدیا جائے ورنہ کسی بھی بین الاقوامی فورم پر بات چیت کے ذریعے واپس کردیا جائے۔

مزید خبریں :