کاروبار
14 نومبر ، 2014

آئی سی ٹی خدمات فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل اور سی اے اے میں معاہدہ

آئی سی ٹی خدمات فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل اور سی اے اے میں معاہدہ

اسلام آباد.......پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مینیجڈ ماڈل کے طور پر ICT خدمات کی فراہمی اور قومی سطح پر اس کے انتظام کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر ، کمال احمد اورسی اے اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ، ائر وائس مارشل خاور حسین نے کراچی میں سول ایوی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں جدید ترین کمیونیکیشن سسٹم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے۔اس پراجیکٹ سے پاکستان سول ایوی ایشن ریڈار سائٹ اور ائر پورٹ پر فاضل بوجھ کے مقابلے میں ائر ٹریفک کنٹرولرز کو ڈیٹا کی بروقت وصولی اور ٹرانسمیٹنگ کی تیز تر اور قابل اعتماد انداز میں مدد ملے گی۔نئے سسٹم کے نفاذ سے ائر ٹریفک کنٹرولرز اور پائلٹ کے درمیان آواز کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ائر وائس مارشل خاور حسین نے اس موقع پر کہا کہ ’’ نیا نظام پاکستان ائر اسپیس کو نہ صرف زیادہ محفوظ اور بے خطر بنائے گا ، بلکہ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔‘‘پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر، کمال احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پی ٹی سی ایل کے جدید ترین ICT انفرا اسٹرکچر اور خدمات پر اعتماد کے لئے سی اے اے کی تعریف کرنا چاہیں گے۔پی ٹی سی ایل ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لئے اس طرح کی حکمت عملی اور جدید مواصلاتی نظام فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت کی حامل ہے۔‘‘

مزید خبریں :