Time 04 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی: ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں آگ لگ گئی

کراچی: ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں آگ لگ گئی
شدیددھویں کی وجہ سے فائر فائٹر آگ بجھانے کا عمل شروع نہیں کرسکے۔—فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں آگ لگ گئی۔

پیر کی رات ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھرک اٹھی، عمارت کے بیسمنٹ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی کا آفس قائم ہے۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، 4 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا گیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق شدیددھویں کی وجہ سے فائر فائٹر آگ بجھانے کا عمل شروع نہیں کرسکے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں ہوا کی آمد ورفت کا کوئی راستہ نہیں،اندرجانے کا بھی ایک ہی راستہ ہے۔گودام میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز اندر نہیں جا پا رہے۔ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کی کوشش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔

مزید خبریں :