پاکستان
26 اپریل ، 2012

وزیراعظم کو سزا، ایم کیو ایم نے ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم کو سزا، ایم کیو ایم نے ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

کراچی… متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرصلاح مشورے کیلئے اپنے آئینی وقانونی ماہرین کااجلاس طلب کرلیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سزاکامعاملہ انتہائی اہم اورحساس ہے اوراس پر آئین وقانون کی روشنی میں ہی بات کی جاسکتی ہے لہٰذا ایم کیوایم نے اس سلسلے میں اپنے آئینی و قانونی ماہرین کااجلاس طلب کرلیاہے جن کے ساتھ صلاح مشورے بعدپارٹی کاموٴقف بیان کیاجائے گا۔

مزید خبریں :