31 دسمبر ، 2014
ہانگ کانگ ......ہانگ کانگ کے حکام نے برڈ فلو کے خطرے کے تحت چین سے برآمدہ پندرہ ہزار مرغیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ہانگ کانگ کے حکام نے بتایا ہے کہ کچھ مرغیوں میں برڈ فلو پائے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ہانگ کانگ نے چین سے پولٹری کی مصنوعات کی برآمد کو بھی معطل کر دیا ہے۔ بدھ کے دن ہیلتھ سیکرٹری نے بتایا ہے کہ چیونگ سہا وان کی پولٹری مارکیٹ کو اکیس دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔