Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ویڈیو: پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کے دوران 'اقصیٰ' کی کال آگئی | پاکستان - Geo.tv

Time 26 اکتوبر ، 2021
پاکستان

ویڈیو: پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کے دوران 'اقصیٰ' کی کال آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے اتوار کو ہوئے میچ کی دلچسپ ویڈیوز پاکستان سمیت دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

پاک بھارت میچ کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز  نصب کی گئیں تاکہ عوام میچ سے بہترین طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں۔

ڈیجیٹل کریٹر یاسین لاکھانی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جسے دیکھ کر صارفین کافی محظوظ ہوئے۔

ہوا کچھ یوں کے میچ کے دوران جن صاحب کے فون سے میچ  ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا تھا اس پر اقصیٰ نامی خاتون کی کال آگئی جو کہ اسکرین پر سب کے سامنے نمایاں ہو گیا۔ بڑی اسکرین پر اقصیٰ جاز کا نام دیکھ کر شائقینِ کرکٹ نے شور مچا دیا۔

ویڈیو کے حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ یہ دلچسپ واقعہ ملتان کے ایک کیفے میں پیش آیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید خبریں :