دنیا
Time 26 اکتوبر ، 2021

بھارت: پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر 'مسلمان ٹیچر' ملازمت سے فارغ

اسٹیٹس میں نفیسہ عطاری نے بابر اور رضوان کی دورانِ میچ تصویر شیئر کی اور خوش ہوتے ہوئے لکھا کہ ہم جیت گئے/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
اسٹیٹس میں نفیسہ عطاری نے بابر اور رضوان کی دورانِ میچ تصویر شیئر کی اور خوش ہوتے ہوئے لکھا کہ 'ہم جیت گئے'/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کیخلاف پاکستان کی یادگار فتح کی خوشی منانے پر بھارت میں نجی اسکول کی مسلمان ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں پیش آیا جہاں نفیسہ عطاری نامی مسلمان خاتون اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت پر اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکیں اور خوشی کے اظہار میں واٹس ایپ اسٹیٹس اپ لوڈ کردیا۔

اسٹیٹس میں نفیسہ عطاری نے بابر اور رضوان کی دورانِ میچ تصویر شیئر کی اور خوش ہوتے ہوئے لکھا کہ 'ہم جیت گئے'۔

طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ لیا اور اسکول انتظامیہ کو بھیج دیا__فوٹو: بھارتی میڈیا
طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ لیا اور اسکول انتظامیہ کو بھیج دیا__فوٹو: بھارتی میڈیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے انہیں میسج کیا اور پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت؟ جس پر ٹیچر نے پاکستان کا نام لیا۔

خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شاٹ لیا اور اسکول انتظامیہ کو بھیج دیا جس پر منتظمین نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون ٹیچر کو نکال دیا۔

مزید خبریں :