20 جون ، 2025
دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات دل کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج کے نتیجے میں ہوتی ہے۔
دل کی صحت سے جڑے مسائل بشمول ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور تمباکو نوشی کو دل کے متعدد امراض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر تصور کیا جاتا ہے مگر طرز زندگی کی تبدیلیاں بھی اس حوالے سے اہم ہوتی ہیں۔
ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ امراض قلب کا سامنا بڑھاپے یا کم از کم درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔
مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں دل کے امراض کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ موسم گرما کے دوران چند عام پھلوں اور سبزیوں کا استعمال عادت بنانے سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
آڑو دل کی صحت کے لیے بہترین پھل ہے۔
جانوروں پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ آڑو کے ایکسٹریکٹ سے کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے، جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بھی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس پھل میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کی سطح کم کرتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ خوبانی میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے جس سے بھی امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
آموں میں موجود میگنیشم اور پوٹاشیم سے خون کی روانی کا نظام مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ان اجزا سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے۔
اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں جو کولیسٹرول اور چکنائی کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔
اس پھل کو کھانا معمول بنانے سے دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
آلو بخاروں کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح میں ممکنہ کمی آتی ہے اور یہ دونوں امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔
تربوز میں ایک امینو ایسڈ citrulline کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لائیکوپین سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ لائیکوپین کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
جامن میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے کے لیے انتہائی اہم جز ہے۔
ہائی بلڈ پریشر سے دل کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس پھل کو کھانے سے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ یہ ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ٹماٹر سبزی ہے یا پھل، اس پر کافی بحث کی جاتی ہے مگر یہ دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
اس میں موجود اجزا جیسے پوٹاشیم، وٹامن سی ور فولیٹ سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر سے امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے تاہم کھیروں میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کھیروں میں موجود نباتاتی مرکبات بھی دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں جو شریانوں میں چربیلے مواد کو جمع ہونے سے روکتے ہیں۔
اسی طرح فائبر سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جس سے بھی امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔