Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
بابر اعظم کی والدہ اسپتال سے گھر آ گئیں | کھیل - Geo.tv

Time 31 اکتوبر ، 2021
کھیل

بابر اعظم کی والدہ اسپتال سے گھر آ گئیں

ہم بحیثیت خاندان، نیک دعاؤں اور محبتوں کے لیے آپ سب کے شکر گزار ہیں: مینجر کپتان
 ہم بحیثیت خاندان، نیک دعاؤں اور محبتوں کے لیے آپ سب کے شکر گزار ہیں: مینجر کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

بابراعظم کے مینیجر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خبر سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے بابر اعظم کی والدہ اور  والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللّٰہ، کپتان کی والدہ گھر پر ہیں اور آپ کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

پوسٹ پر بابر اعظم کے مینیجر نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ہم بحیثیت خاندان، نیک دعاؤں اور محبتوں کے لیے آپ سب کے شکر گزار  ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران بابر کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، وہ بیٹے کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم اس لیے گئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔

پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ بابر کی والدہ کی طبعیت اب بہتر ہے تاہم کپتان کے مینیجر نے اب ان کی والدہ کے ڈسچارج ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مزید خبریں :