Time 30 اکتوبر ، 2021
کھیل

ورلڈ کپ کے ابتدائی 3 میچز بابر اعظم نے کس تکلیف میں کھیلے ؟ والد نے بتادیا

بابر اعظم کے والد نے کہا کہ پاک بھارت میچ والے دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں —فوٹو: والد بابر اعظم انسٹاگرام
بابر اعظم کے والد نے کہا کہ پاک بھارت میچ والے دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں —فوٹو: والد بابر اعظم انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے  سوشل میڈیا پر  ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے  کہ پاک بھارت میچ کے دوران بابراعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ بیٹے کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم اس لیے گئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔

 بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پرپوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سچ قوم کو معلوم ہونا چاہیے، آپ سب کو مبارک ہو ، پاکستان کی تینوں جیت پرہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا۔


بابر اعظم کے والد نے کہا کہ پاک بھارت میچ والے دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور اُن کا آپریشن ہواتھا، بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچز کھیلا۔

 انہوں نے کہا کہ بابر کی والدہ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے ان کا اسٹیڈیم میں آنا بنتا نہیں تھا لیکن وہ اس لیے آئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے، کرم ہے پروردگار کا،اب بابر کی والدہ ٹھیک ہیں۔

انہوں نے اپیل بھی کی کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی  مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے بھارت ،نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کو شکست سے دوچار کیا۔

مزید خبریں :